حدیث نمبر: 28528
٢٨٥٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أشعث عن عامر عن علي قال: في المنقلة خمس عشرة من الإبل أرباعًا: ربع جذاع، وربع حقاق، وربع بنات لبون، وربع بنات مخاض (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد کہ جس زخم سے ہڈی نکل آئے اس میں پندرہ اونٹ چار حصوں میں دیے جائیں گے، ایک چوتھائی پانچویں سال میں چلنے والے اونٹ، اور ایک چوتھائی چوتھے سال والے، اور ایک چوتھائی تیسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں اور ایک چوتھائی دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں۔