مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28477
باب: شبہ عمد کی دیت کتنی ہے؟
دية العمد: كم هي؟
حدیث نمبر: 28477
٢٨٤٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: ما تغليظ الإبل؟ قال: أربعون خلفة، وثلاثون حقة، وثلاثون جذعة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج نے فرمایا ہے کہ عطاء سے دریافت کیا کہ دیت کا مغلظہ کیا ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ چالیس حاملہ اور تیس چوتھے سال میں چلنے والی اونٹنیاں اور تیس پانچویں سال میں چلنے والی۔