مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28472
باب: شبہ عمد کی دیت کتنی ہے؟
دية العمد: كم هي؟
حدیث نمبر: 28472
٢٨٤٧٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي خالد عن عامر قال: كان زيد بن ثابت يقول في شبه العمد: ثلاثون حقة، وثلاثون جذعة، وأربعون ما بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة] (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ قتل شبہ عمد میں تیس چوتھے سال والی، اور تیس پانچویں سال میں چلنے والی، اور چالیس ایسی اونٹنیاں جو چھٹے سال سے نویں سال کے درمیان ہوں اور ان میں سے ہر ایک حاملہ ہو، دی جائیں گی۔
حواشی
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، جـ].