مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28451
باب: آدمی پر دیت واجب ہو جائے اور وہ گائے یا بکریوں کا مالک ہو
الرجل تجب عليه الدية وهو من أهل البقر أو الغنم
حدیث نمبر: 28451
٢٨٤٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: إن شاء (القروي) (١) أعطى مائة ناقة، أو مائتي بقرة، أو ألفي شاة، ولم يعط ذهبًا، قال: إن شاء أعطى إبلًا ولم يعط ذهبًا.مولانا محمد اویس سرور
ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے عرض کیا کہ دیہاتی اگر چاہے تو سو اونٹ یا دو سو گائے یا دو ہزار بکریاں دیدے اور سونا نہ دے ؟ تو انہوں نے فرمایا کہ چاہے تو اونٹ دے دے اور سونا نہ دے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (القوي).