مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل تجب عليه الدية وهو من أهل البقر أو الغنم باب: آدمی پر دیت واجب ہو جائے اور وہ گائے یا بکریوں کا مالک ہو
حدیث نمبر: 28451
٢٨٤٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: إن شاء (القروي) (١) أعطى مائة ناقة، أو مائتي بقرة، أو ألفي شاة، ولم يعط ذهبًا، قال: إن شاء أعطى إبلًا ولم يعط ذهبًا.مولانا محمد اویس سرور
ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے عرض کیا کہ دیہاتی اگر چاہے تو سو اونٹ یا دو سو گائے یا دو ہزار بکریاں دیدے اور سونا نہ دے ؟ تو انہوں نے فرمایا کہ چاہے تو اونٹ دے دے اور سونا نہ دے۔ ابن جریج کا ارشاد ہے کہ عطاء نے فرمایا کہ کہا جاتا تھا ” اونٹ والوں پر اونٹ، اور گائے والوں پر گائے اور بکری والوں پر بکریاں ہیں۔
حواشی
(١) في [هـ]: (القوي).