مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الديات
الرجل تجب عليه الدية وهو من أهل البقر أو الغنم باب: آدمی پر دیت واجب ہو جائے اور وہ گائے یا بکریوں کا مالک ہو
حدیث نمبر: 28450
٢٨٤٥٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن ابن طاوس قال: قال أبي: يعطون من أي صنف كان بقيمة الإبل يومئذ ما كانت إذا ارتفعت، وإن انخفضت فقيمتها] (١).مولانا محمد اویس سرور
ابن طاؤس کا قول ہے کہ میرے والد صاحب نے فرمایا کہ دیت کو اس د ن کی اونٹوں کی قیمت کے حساب سے ادا کریں گے چاہے جتنی بیَ ہو، چاہے کسی بھی نوع (بکری، گائے) وغیرہ سے ادا کریں، اگر اونٹوں کی قیمت زیادہ ہو اور اگر کم ہو تو اس نوع کی قیمت ادا کریں گے۔
حواشی
(١) سقط الخبر من: [جـ].