مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28413
باب: جو آدمی دوسرے شخص کو کہے: لبیک (میں حاضر ہوں)
الرجل يقول للرجل: لبيك
حدیث نمبر: 28413
٢٨٤١٣ - حدثنا عفان قال: حدثنا أبو عوانة عن مغيرة عن أبي وائل قال: كان إذا دعي قال: لبى اللَّه، ولا (يقول) (١): لبيك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل کو جب پکارا جاتا تو وہ یوں کہتے : لبی اللہ۔ اور یوں نہیں کہتے تھے : میں حاضر ہوں۔
حواشی
(١) في [ط]: (تقول).