مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
فيما آخى النبي ﷺ بينه (وبينه) باب: ان لوگوں کا بیان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جن کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا
حدیث نمبر: 28406
٢٨٤٠٦ - حدثنا قبيصة عن حماد بن سلمة عن ثابت عن أنس أن رسول اللَّه ﷺ آخى بين أبي طلحة وبين أبي عبيدة بن الجراح (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو طلحہ اور حضرت ابوعبیدہ بن جراح کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔