مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما يكره أن يظهر من جسد الرجل باب: آدمی کے جسم کے جس حصہ کا ظاہر ہونا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 28398
٢٨٣٩٨ - حدثنا ابن عيينة عن سالم عن زرعة بن مسلم (بن) (١) جرهد عن جده أن النبي ﷺ أبصره في المسجد وعليه بردة قد انكشف فخذه فقال: "إن ⦗٥٣٢⦘ الفخذ (عورة) (٢) " (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جرہد اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں ان کو دیکھا اس حال میں کہ ان پر چاد ر تھی اور ان کی ران کھلی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بیشک ران ستر کا حصہ ہے۔
حواشی
(١) في [جـ، م]: (عن).
(٢) في [جـ، م]: (من العورة).