مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يقول ما شاء الله وشاء فلان باب: اس آدمی کا بیان جو یوں کہے: جو اللہ نے چاہا اور فلاں نے چاہا
حدیث نمبر: 28397
٢٨٣٩٧ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن يزيد بن الأصم عن ابن (عباس) (١) قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ فحدثه ببعض الكلام فقال: ما شاء اللَّه وشئت، فقال: "جعلتني للَّه (عدلًا) (٢)، لا، بل ما شاء اللَّه (٣) " (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا، اس نے کچھ بات بیان کی اور فرمایا : جو اللہ نے چاہا اور آپ نے چاہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم نے مجھے اللہ کے برابر کردیا۔ نہیں بلکہ یوں کہو : جو اللہ نے چاہا۔
حواشی
(١) في [ز]: (جابر).
(٢) في [هـ]: (عديلًا).
(٣) في [هـ]: زيادة (وحده).