مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل ينقطع (شسعه) فيسترجع باب: اس شخص کا بیان جس کے چپل کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ اِنا للہ وانا الیہ راجعون پڑھتا ہو
حدیث نمبر: 28353
٢٨٣٥٣ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: أخبرنا شيبان عن منصور عن مجاهد عن سعيد بن المسيب قال: انقطع قبال عمر فقال: إنا للَّه وإنا إليه راجعون، فقالوا: ⦗٥٢١⦘ يا أمير المؤمنين؛ أفي قبال نعلك؟ قال: نعم، كل شيء أصاب المؤمنَ يكرهه فهو مصيبه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا : حضرت عمر کی جوتی کا تسمہ ٹوٹ گیا، اس پر آپ نے انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھی۔ لوگوں نے کہا : اے امیر المؤمنین ! کیا جوتی کا تسمہ ٹوٹنے کی صورت میں بھی ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں۔ ہر وہ چزہ جو مومن کو تکلیف پہنچائے اور وہ اسے برا سمجھے تو یہ مصیبت ہے۔