مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في نفقة الرجل على أهله ونفسه باب: آدمی کا اپنے گھر والوں اور اپنی ذات پر خرچ کرنے کا بیان
٢٨٣٥٠ - حدثنا أبو أسامة عن شعبة عن سعيد بن أبي بردة عن أبيه عن جده عن النبي ﷺ قال: "على كل مسلم صدقة"، قال: قيل: أرأيت إن لم يجد؟ قال: " (يعتمل) (١) (بيديه) (٢) فينفع نفسه ويتصدق"، قال: أرأيت إن لم يستطع؟ قال: "يعين ذا الحاجة (الملهوف) (٣) "، قال: أرأيت إن لم يستطع؟ قال: "يأمر ⦗٥٢٠⦘ بالمعروف (أو الخير) (٤) "، قال: أرأيت إن لم يفعل؟ قال: "يمسك عن الشر فإنها صدقة" (٥).حضرت ابو بردہ کے والد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر مسلم پر صدقہ کرنا ضروری ہے۔ راوی کہتے ہیں : پوچھا گیا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کیا رائے ہے اگر کوئی صدقہ کے لیے کچھ بھی نہ پائے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : وہ اپنے ہاتھ سے کام کر کے خود کو بھی نفع پہنچائے اور صدقہ بھی کرے۔ کسی نے پوچھا : اگر وہ اس کی طاقت نہ رکھتا ہو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : وہ شخص کسی ستم رسیدہ حاجت مند کی مدد کر دے۔ کسی نے پوچھا : اگر وہ اس کی طاقت بھی نہ رکھتا ہو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : وہ نیکی یا بھلائی کا حکم دے۔ کسی نے پوچھا : اگر وہ اس کی طاقت بھی نہ رکھتا ہو ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : وہ برائی سے روک دے پس بیشک یہ بھی صدقہ ہے۔