مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28349
باب: آدمی کا اپنے گھر والوں اور اپنی ذات پر خرچ کرنے کا بیان
في نفقة الرجل على أهله ونفسه
٢٨٣٤٩ - حدثنا ابن نمير قال: حدثنا هشام بن عروة عن أبيه عن أبي (مراوح) (١) عن أبي ذر قال: قلت يا رسول اللَّه أي الأعمال أفضل؟ قال: "إيمان باللَّه وجهاد في سبيله" قال: قلت أي الرقاب أفضل؟ قال: "أنفسها عند أهلها وأغلاها ثمنًا"، قلت: فإن لم أطق ذلك؟ قال: "تعين ضائعًا أو تصنع لأخرق"، قال (٢): فإن لم أستطع (ذلك) (٣)؛ قال: "فدع الناس من الشر، فإنها صدقة تصدق بها على نفسك" (٤).حضرت ابوذر غفاری فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! کون سا عمل افضل ترین ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ پر ایمان لانا، اور اس کے راستہ میں جہاد کرنا ، میں نے پوچھا : کون سا غلام افضل ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جو اپنے مالکوں کے نزدیک سب سے زیادہ نفیس ہو اور اس کی قیمت بھی سب سے زیادہ ہو۔ میں نے پوچھا؛ اگر میں اس کی طاقت نہ رکھتا ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : پھر تم کسی بے سہارا کی مدد کرو یا کسی اناڑی کا کام کر دو۔ میں نے کہا : اگر میں اس کی بھی استطاعت نہ رکھوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : لوگوں کو اپنی برائی سے محفوظ رکھو ، اس لیے کہ یہ ایسا صدقہ ہے جو تم اپنی ذات پر کرتے ہو۔