مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
الرجل يؤاخي الرجل، من قال: يسأله (عن) اسمه باب: جو شخص دوسرے آدمی سے بھلائی کرتا ہے، وہ اس سے اس کا نام پوچھ لے
حدیث نمبر: 28343
٢٨٣٤٣ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عمران القصير قال: أخبرني سعيد بن (سلمان) (١) عن يزيد بن نعامة الضبي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا آخى الرجل الرجل فليسأله عن اسمه واسم أبيه وممن هو، فإنه أوصل للمودة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن نعامہ ضبی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب ایک آدمی دوسرے آدمی سے بھلائی کا معاملہ کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اس سے اس کا نام اور اس کے والد کا نام پوچھ لے اور یہ پوچھ لے کہ وہ کس قبیلہ سے ہے ؟ اس لیے کہ یہ بات محبت کو زیادہ کرنے والی ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (سليمان).