حدیث نمبر: 28322
٢٨٣٢٢ - حدثنا أبو أسامة عن جرير بن حازم عن (ابن سيرين) (١) قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا أمسى قسم ناسًا من أهل الصفة بين أناس من أصحابه، فكان الرجل يذهب بالرجل، والرجل بالرجلين، والرجل بالثلاثة، حتى ذكر عشرة، قال: فكان سعد بن عبادة يرجع إلى أهله (كل ليلة) (٢) بثمانين (منهم) (٣) يعشيهم (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب شام ہوجاتی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اصحابِ صفہ کو صحابہ کے درمیان تقسیم فرما دیتے۔ پھر ایک صحابی ایک کو لے جاتے اور ایک صحابی دو لوگوں کو لے جاتے اور ایک صحابی تین لوگوں کو لے جاتے ۔ یہاں تک کہ آپ نے دس کا ذکر کیا۔ اور فرمایا : حضرت سعد بن عبادہ ہر رات کو ان میں سے آٹھ لوگوں کو لے کر لوٹتے اور ان کو رات کا کھانا کھلاتے۔
حواشی
(١) في [ز]: (إسرائيل).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [جـ، ز، م]: (منهم).