مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
من كان يقول: إذا أخذت مضجعك فضع يدك اليمنى تحت خدك (الأيمن) باب: جو شخص یوں کہتا ہو: جب تم اپنے بستر پر لیٹنے لگو تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے داہنے رخسار کے نیچے رکھو
حدیث نمبر: 28236
٢٨٢٣٦ - حدثنا أبو أسامة عن زكريا عن أبي إسحاق عن البراء قال: كان النبي ﷺ إذا نام توسد يمينه تحت خده ويقول: "قني عذابك يوم تبعث عبادك" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سونے لگتے تو اپنے دائیں ہاتھ کو اپنے رخسار کے نیچے رکھ لیتے اور یہ دعا پڑھتے تھے : اے اللہ ! مجھے اپنے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو دوبارہ اٹھائے گا۔