مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28219
باب: آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
(ما يقول الرجل إذا نام وإذا استيقظ)
٢٨٢١٩ - حدثنا سفيان بن عيينة عن أبي إسحاق عن البراء قال: كان النبي ﷺ إذا أخذ مضجعه قال: "اللهم (إليك) (١) أسلمت نفسي، وإليك وجهت وجهي، وإليك فوضت أمري، وإليك ألجأت ظهري رغبة ورهبة إليك، لا ملجأ ولا (منجا) (٢) منك إلا إليك، آمنت بكتابك الذي أنزلت، (وبنبيك) (٣) (الذي أرسلت) (٤) (أو رسولك) (٥) (الذي أرسلت) " (٦) (٧).حضرت براء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے سونے کی جگہ پر لیٹتے تو یہ دعا پڑھتے : ترجمہ : اے اللہ ! میں نے اپنی جان تیرے ہی سپرد کی، اور میں نے اپنا چہرہ تیری ہی طرف کردیا اور میں نے اپنا معاملہ بھی تیرے ہی سپرد کردیا اور تجھے ہی میں نے اپنا پشت پناہ بنا لیا تیری رحمت کی رغبت کرتے ہوئے اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہوئے اور تیری رحمت کے سوا کوئی ٹھکانہ اور جائے پناہ نہیں اور جو کتاب تو نے اتاری ہے میں اس پر ایمان لایا اور جو نبی یا رسول تو نے بھیجا ہے اس پر بھی ایمان لایا۔