مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28218

باب: آدمی کا اپنے بھائی کو یوں کہنا: جزاک اللہ خیراً (اللہ تمہیں بہترین بدلہ عطا کرے)

في قول الرجل لأخيه: جزاك الله خيرا

حدیث نمبر: 28218
٢٨٢١٨ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن طلحة بن عبيد اللَّه بن كَريز قال: ⦗٤٧٨⦘ قال عمر: لو يعلم أحدكم ما له في قوله لأخيه: جزاك اللَّه خيرًا، لأكثر منها بعضكم لبعض (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت طلحہ بن عبید اللہ بن کریز فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : اگر تم میں کوئی جان لیتا کہ اس کے اپنے بھائی کو یہ کلمات … اللہ تمہیں بہترین بدلہ عطا فرمائے… کہنے میں کیا ثواب ہے تو تم ایک دوسرے سے زیادہ اس کلمہ کو کہتے۔

حواشی
(١) منقطع؛ طلحة لا يروي عن عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28218
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 27050»