مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في قول الرجل لأخيه: جزاك الله خيرا باب: آدمی کا اپنے بھائی کو یوں کہنا: جزاک اللہ خیراً (اللہ تمہیں بہترین بدلہ عطا کرے)
حدیث نمبر: 28218
٢٨٢١٨ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن طلحة بن عبيد اللَّه بن كَريز قال: ⦗٤٧٨⦘ قال عمر: لو يعلم أحدكم ما له في قوله لأخيه: جزاك اللَّه خيرًا، لأكثر منها بعضكم لبعض (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طلحہ بن عبید اللہ بن کریز فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : اگر تم میں کوئی جان لیتا کہ اس کے اپنے بھائی کو یہ کلمات … اللہ تمہیں بہترین بدلہ عطا فرمائے… کہنے میں کیا ثواب ہے تو تم ایک دوسرے سے زیادہ اس کلمہ کو کہتے۔
حواشی
(١) منقطع؛ طلحة لا يروي عن عمر.