مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 28212
باب: لوگوں کو بیان کرنا اور ان کی توجہ حاصل کرنا
في الحديث للناس والإقبال عليهم
حدیث نمبر: 28212
٢٨٢١٢ - حدثنا جعفر بن عون قال: أخبرنا أبو العميس عن أبي طلحة قال: قدم أنس بن مالك الكوفة فاجتمعنا عليه، قال: فقلنا: حدثنا ما سمعت من رسول اللَّه ﷺ قال: وهو يقول: أيها الناس انصرفوا عني، حتى ألجاناه إلى حائط القصر، فقال: لو تعلمون ما أعلم لبكيتم كثيرًا ولضحكتم قليلًا، أيها الناس انصرفوا عني فانصرفنا عنه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کوفہ تشریف لائے تو ہم لوگ ان کے پاس جمع ہوگئے۔ ہم نے عرض کی کہ آپ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہوئی کوئی حدیث بیان کریں۔ وہ فرما رہے تھے : اے لوگو ! میرے پاس سے جاؤ، یہاں تک کہ ہم نے انہیں محل کی دیوار تک پہنچنے پر مجبور کردیا، پھر انہوں نے فرمایا : جو میں جانتا ہوں اگر وہ بات تم جان لیتے تو تم زیادہ روتے اور تھوڑا ہنستے۔ اے لوگو ! میرے پاس سے چلے جاؤ تو ہم ان کے پاس سے واپس لوٹ آئے۔