مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الحديث للناس والإقبال عليهم باب: لوگوں کو بیان کرنا اور ان کی توجہ حاصل کرنا
٢٨٢١٢ - حدثنا جعفر بن عون قال: أخبرنا أبو العميس عن أبي طلحة قال: قدم أنس بن مالك الكوفة فاجتمعنا عليه، قال: فقلنا: حدثنا ما سمعت من رسول اللَّه ﷺ قال: وهو يقول: أيها الناس انصرفوا عني، حتى ألجاناه إلى حائط القصر، فقال: لو تعلمون ما أعلم لبكيتم كثيرًا ولضحكتم قليلًا، أيها الناس انصرفوا عني فانصرفنا عنه (١).حضرت ابو طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کوفہ تشریف لائے تو ہم لوگ ان کے پاس جمع ہوگئے۔ ہم نے عرض کی کہ آپ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہوئی کوئی حدیث بیان کریں۔ آپ نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے : اے لوگو ! میرے پاس سے جاؤ، یہاں تک کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو انتہائی مجبور کردیتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے : جو میں جانتا ہوں اگر وہ بات تم جان لیتے تو تم زیادہ روتے اور تھوڑا ہنستے۔ اے لوگو ! میرے پاس سے چلے جاؤ تو ہم آپ کے پاس سے واپس لوٹ آئے۔