مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
من قال: ابن أخت القوم منهم باب: جو یوں کہے: قوم کا بھانجا انہیں میں سے ہوتا ہے
حدیث نمبر: 28181
٢٨١٨١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن (خثيم) (١) عن إسماعيل بن عبيد اللَّه (ابن) (٢) رفاعة عن أبيه عن جده قال: جمع رسول اللَّه ﷺ قريشًا فقال: "هل فيكم من غيركم؟ " قالوا: لا إلا ابن أختنا وحليفنا ومولانا (فقال) (٣): "ابن أختكم منكم وحليفكم منكم ومولاكم منكم" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت رفاعہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبیلہ قریش کو جمع کیا اور پوچھا : کیا تم میں کوئی غیر تو موجود نہیں ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا : نہیں ، سوائے ہمارے بھانجوں ، ہمارے حلیفوں اور ہمارے غلاموں کے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تمہارے بھانجے تم ہی میں سے ہیں، تمہارے حلیف تم ہی میں سے ہیں ، اور تمہارے غلام بھی تم ہی میں سے ہیں۔
حواشی
(١) في [ب، ط، م، هـ]: (خيثم).
(٢) في [ث]: (عن).
(٣) في [جـ، م]: (قال).