حدیث نمبر: 28150
٢٨١٥٠ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: حدثنا ابن عون قال: (كان ممن) (١) (يتبع) (٢) أن يحدث بالحديث كما سمع: (محمد) (٣) بن سيرين والقاسم بن محمد ورجاء بن حيوة، وكان ممن لا يتبع ذلك: الحسن وإبراهيم والشعبي.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین ، حضرت قاسم بن محمد اور حضرت رجاء بن حیوہ ان لوگوں میں سے تھے جو اس بات کی کوشش کرتے تھے کہ وہ حدیث کو ویسے ہی بیان کریں جیسے انہوں نے سنی ۔ اور حسن بصری ، ابراہیم اور حضرت شعبی ان لوگوں میں سے تھے جو اس بات کی کوشش نہیں کرتے تھے۔ حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے امام محمد سے عر ض کیا : بیشک فلاں شخص اس بات کی کوشش نہیں کرتا کہ وہ حدیث کو ویسے ہی بیان کرے جیسے اس نے سنا۔ آپ نے فرمایا : اگر وہ ایسا کرلے تو یہ اس کے لیے بہتر ہے۔

حواشی
(١) في [أ، ح، هـ]: (من).
(٢) في [ط]: (يبتع).
(٣) سقط من: [أ، ح، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 28150
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28150، ترقيم محمد عوامة 26985)