حدیث نمبر: 28129
٢٨١٢٩ - حدثنا سليمان بن حرب قال: حدثنا حماد بن زيد عن أيوب عن أبي المليح: يعيبون علينا الكتاب وقد قال: اللَّه (تعالى) (١): ﴿عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي فِي كِتَابٍ﴾ [طه: ٥٢].مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الملیح نے ارشاد فرمایا کہ لوگ ہمارے لکھنے پر عیب لگاتے ہیں حالانکہ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا : ترجمہ : اس کا علم میرے رب کے پاس کتاب میں ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].