مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما ينبغي للرجل أن يتعلمه ويعلمه ولده باب: آدمی کے لیے مناسب ہے کہ وہ خود سیکھے اور اپنے بچّہ کو سکھلائے
حدیث نمبر: 28004
٢٨٠٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن طلحة بن يحيى عن أبي بردة قال: قال سعيد بن (العاص) (١): إذا علمت ولدي القرآن وأحججته وزوجته، فقد قضيت حقه، وبقي حقي عليه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن عاصی نے ارشاد فرمایا : کہ جب میں نے اپنے بچہ کو قرآن سکھلا دیا اور میں نے اس کو حج کروا دیا اور اس کا نکاح کرو ا دیا تو میں نے اس کا حق ادا کردیا اور اس پر میرا حق باقی رہ گیا۔
حواشی
(١) في [ب، ط، م]: (العاصي).