مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما قالوا: في الرجل يكتني قبل أن يولد له وما جاء فيه باب: اس آدمی کا بیان جو لڑکاپیدا ہونے سے پہلے ہی کنیت اختیار کر لے اور اس بارے میں جو روایات منقول ہیں
حدیث نمبر: 27971
٢٧٩٧١ - حدثنا عبد الأعلى عن برد عن الزهري قيل له أيكتني الرجل قبل أن يولد له؟ قال: كان رجال من أصحاب رسول اللَّه ﷺ (يكتنون) (١) قبل أن يولد لهم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضرت زہری سے پوچھا گیا : کہ آدمی بچہ پیدا ہونے سے پہلے کنت اختیار کرسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعض صحابہ اولاد ہونے سے پہلے ہی اپنی کنیت اختیار کرلیتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (يكتنوا).