مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يبيت وفي يده غمر باب: اس آدمی کا بیان جو رات گزارے اس حال میں کہ اس کے ہاتھ میں گوشت کی چکناہٹ لگی ہو
حدیث نمبر: 27899
٢٧٨٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه أن رسول اللَّه ﷺ قال: "من نام وفي يده ريح غمر فأصابه شيء فلا يلومن إلا نفسه" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص اس حال میں سوئے کہ اس کے ہاتھ میں گوشت کی چکناہٹ کی بو ہو پھر اسے کوئی تکلیف پہنچ جائے تو وہ ہرگز ملامت نہ کرے مگر اپنے ہی نفس کو۔