مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
من كره القصص وضرب فيه باب: جو شخص قصہ سنانے کو مکروہ سمجھتا ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں مارے
حدیث نمبر: 27879
٢٧٨٧٩ - حدثنا شريك عن إبراهيم عن مجاهد قال: دخل (قاص) (١) فجلس قريبًا من ابن عمر فقال له: قم فأبى أن يقوم، فأرسل إلى صاحب الشرط، فأرسل إليه شرطيًا فقام (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کوئی قصہ گو شخص آیا اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے قریب بیٹھ گیا۔ آپ نے اس سے فرمایا : اٹھ جاؤ تو اس نے اٹھنے سے انکار کردیا۔ آپ نے کو توال کی طرف قاصد بھیجا۔ تو اس نے سپاہی کو بھیج کر اسے اٹھا دیا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (قاصًا).