مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
من كره القصص وضرب فيه باب: جو شخص قصہ سنانے کو مکروہ سمجھتا ہے اور ایسا کرنے کی صورت میں مارے
حدیث نمبر: 27877
٢٧٨٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن عاصم عن أبي وائل عن علقمة قال: قيل له: (ألا) (١) تقص علينا؟ قال: إني أكره أن آمركم بما لا أفعل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ سے پوچھا گیا : کہ آپ ہمیں وعظ و نصیحت کیوں نہیں فرماتے ؟ آپ نے فرمایا کہ میں ناپسند کرتا ہوں کہ میں تمہیں اس بات کا حکم دوں جو میں خود نہیں کرتا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (لا).