مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في اللعب بالنرد وما جاء فيه باب: چوسر کھیلنے کا بیان اور اس بارے میں جو روایات منقول ہیں
حدیث نمبر: 27833
٢٧٨٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر وسفيان عن عبد الملك بن عمير عن أبي الأحوص، قال سفيان: عن عبد اللَّه، وقصر به مسعر: ⦗٣٧٢⦘ إياكم وهذه الكعاب الموسومة التي تزجر زجرًا فإنها من الميسر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسعر حضرت عبد الملک بن عمیر سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابو الاحوص نے ارشاد فرمایا : جبکہ حضرت سفیان حضرت عبد الملک بن عمیر سے اور وہ حضرت ابوالاحوص سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کہ تم ان نشان لگے مہروں سے بچو جن سے تمہیں ڈانٹا جاتا ہے، اس لیے کہ یہ جوا ہے۔