حدیث نمبر: 27819
٢٧٨١٩ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: إحياء الحديث مذاكرته، فقال له عبد اللَّه بن شداد: كم من حديث قد أحييته في صدري؟.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ نے ارشاد فرمایا : کہ علم حدیث کی بقا مذاکرہ کرنے میں ہے۔ اس پر حضرت عبد اللہ بن شداد نے ان سے فرمایا : کہ کتنی احادیث ایسی ہیں جو تم نے میرے سینہ میں باقی رکھی ہیں۔