حدیث نمبر: 27811
٢٧٨١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن صالح عن أبيه قال: حدثنا الشعبي بحديث ثم قال: لي أعطيتكه بغير شيء وإن كان الراكب (ليركب) (١) إلى المدينة فيما دونه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ہمیں ایک حدیث بیان کی پھر ارشاد فرمایا : میں نے تمہیں یہ حدیث بغیر کسی چیز کے عطا کردی ، وگرنہ ایک سوار اس سے بھی کم کے لیے مدینہ تک کا سفر کرتا تھا۔
حواشی
(١) سقط من: [ط، هـ].