مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يطلب العلم يريد به الناس ويحدث به باب: اس آدمی کا بیان جو علم سیکھتا ہے ، لوگوں کو دکھلانے اور بیان کرنے کے لیے
حدیث نمبر: 27808
٢٧٨٠٨ - حدثنا (سريج) (١) بن النعمان قال: حدثنا فليح عن أبي طوالة عبد اللَّه ابن عبد الرحمن بن معمر عن سعيد بن يسار عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من تعلم علمًا مما يبتغى به وجه اللَّه لا يتعلمه إلا ليصيب به عرضًا من الدنيا لم يجد عرف الجنة يوم القيامة"، -يعني ريحها (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے اس علم کو جس سے اللہ تعالیٰ کی رضا طلب کی جاتی ہے ، اس غرض سے سیکھا کہ وہ اس کے ذریعہ دنیا کی متاع حاصل کرے تو قیامت کے دن اسے جنت کی خوشبو بھی میسر نہیں ہوگی۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، م]: (شريح).