مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27790
باب: آدمی کے لیے مکروہ ہے کہ وہ خود کو کسی کی طرف منسوب کرے حالانکہ ایسی بات نہ ہو
ما يكره (للرجل) أن ينتمي إليه وليس كذلك
حدیث نمبر: 27790
٢٧٧٩٠ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن عبد اللَّه (بن) (١) (مرة) (٢) عن أبي معمر قال: قال أبو بكر: كفر باللَّه من ادعى نسبًا لا يعلم، وتبرأ من نسب وإن دق (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے ارشاد فرمایا : جس نے ایسے نسب کا دعویٰ کیا جو معلوم نہیں، اور کسی نسب سے براءت کا اظہار کیا اگرچہ وہ دور کا ہو، اس نے اللہ کے ساتھ کفر کیا۔
حواشی
(١) في [جـ، م]: (ابن أبي).
(٢) في [جـ]: (قرة).