مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما يكره (للرجل) أن ينتمي إليه وليس كذلك باب: آدمی کے لیے مکروہ ہے کہ وہ خود کو کسی کی طرف منسوب کرے حالانکہ ایسی بات نہ ہو
حدیث نمبر: 27785
٢٧٧٨٥ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي عثمان عن سعد وأبي بكرة كلاهما (قال: سمعته) (١) أذناي ووعاه قلبي محمدا ﷺ يقول: "من ادعى إلى غير أبيه وهو يعلم أنه غير أبيه فالجنة عليه حرام" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد اور حضرت ابو بکرہ یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ ہمارے کانوں نے سنا اور ہمارے دل نے اس بات کو محفوظ کیا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص کسی کو غیر باپ کی طر ف منسوب کرے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے تو جنت اس شخص پر حرام ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (يقول سمعت).