مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
ما يكره أن يقول الرجل لأخيه باب: کسی کا اپنے بھائی کے لیے ان الفاظ کا استعمال کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 27781
٢٧٧٨١ - حدثنا ابن فضيل عن العلاء بن المسيب عن أبيه قال: لا تقل لصاحبك يا حمار يا كلب يا خنزير فيقول لك يوم القيامة: أتراني خلقت كلبًا أو حمارًا أو خنزيرًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت علاء بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت مسیب نے ارشاد فرمایا : کہ تم اپنے ساتھی کو یوں مت کہو ۔ اے گدھے، اے کتے، اے خنزیر، پس وہ قیامت کے دن تمہیں یوں کہے گا۔ تمہارا میرے بارے میں کیا خیال ہے کیا مجھے کتا یا گدھا یا خنزیر پیدا کیا گیا تھا ؟