مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(باب استماع النبي ﷺ الشعر وغير ذلك) باب: (نبی ﷺ کا شعر اور دیگر امور کو سننا)
حدیث نمبر: 27756
٢٧٧٥٦ - حدثنا مالك بن إسماعيل قال: (حدثنا) (١) مسعود بن سعد عن ⦗٣٥١⦘ عطاء ابن السائب عن (ابن) (٢) عباد عن أبيه أن رجلًا من بني ليث أتى النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه أنشدك؟ قال: "لا" - (ثلاثًا) (٣) - فأنشده في الرابعة مدحة له، فقال: "إن كان (أحد) (٤) من (الشعراء) (٥) يحسن فقد أحسنت" (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عباد فرماتے ہیں کہ قبیلہ بنو لیث کا ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شعر سناؤں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا : نہیں : پھر چوتھی مرتبہ اجازت ملنے کی صورت میں انہوں نے مدحیہ اشعار سنائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر کوئی شاعر نیکی کرتا ہے تو تو نے نیکی کی ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (أخبرنا).
(٢) في [أ، ط]: (أبي).
(٣) سقط من: [أ، ح، ز، ط، هـ].
(٤) في [أ، ح، ط]: (أحدًا).
(٥) في [ط]: (الشعر).