مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(باب استماع النبي ﷺ الشعر وغير ذلك) باب: (نبی ﷺ کا شعر اور دیگر امور کو سننا)
٢٧٧٥٠ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن البراء قال: رأيت النبي ﷺ يوم الخندق، وكان كثير شعر الصدر [وهو يرتجز برجز عبد اللَّه بن رواحة وهو يقول: (لاهم) (١) لولا أنت ما اهتدينا] (٢) … ولا تصدقنا ولا صلينا فأنزلن سكينة علينا … وثبت الأقدام إن لاقينا إن الأولى قد بغوا علينا … وإن أرادوا فتنة أبينا (٣).حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غزوہ خندق کے دن دیکھا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینہ مبارک پر بالوں کی ایک لکیر تھی، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبد اللہ بن رواحہ کے ان اشعار کو بطور رجز پڑھ رہے تھے۔ اور فرما رہے تھے۔ اے اللہ ! اگر آپ کا فضل نہ ہوتا تو ہم ہدایت یافتہ نہ ہوتے۔ اور نہ ہم صدقہ کرنے اور نہ ہم نماز پڑھتے۔ پس تو ہم پر رحمت و سکینہ نازل فرما اور دشمن سے ملاقات ہونے کی صورت میں ہمیں ثابت قدمی عطا فرما۔ یقینا ان لوگوں نے ہم پر سرکشی کی ۔ اور اگر وہ ہمارے خلاف فتنہ پیدا کریں گے تو ہم قبول نہیں کریں گے۔