مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(باب استماع النبي ﷺ الشعر وغير ذلك) باب: (نبی ﷺ کا شعر اور دیگر امور کو سننا)
حدیث نمبر: 27702
٢٧٧٠٢ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عدي بن ثابت عن البراء بن عازب قال: قال رسول اللَّه ﷺ لحسان بن ثابت: "اهج المشركين فإن جبريل معك" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حسان بن ثابت سے فرمایا : مشرکین کی ہجو بیان کرو ۔ بیشک حضرت جبرائیل تمہارے ساتھ ہیں۔