مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
(باب استماع النبي ﷺ الشعر وغير ذلك) باب: (نبی ﷺ کا شعر اور دیگر امور کو سننا)
٢٧٦٩٣ - حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن (١) إسحاق عن يعقوب بن (عتبة) (٢) عن عكرمة عن ابن عباس أن النبي ﷺ صَدّق أمية بن أبي الصلت في شيء من شعره أو قال: في بيتين من شعره فقال: (زحل) (٣) وثور تحت رجل يمينه … والنسر للأخرى (وليث) (٤) مرصد (قال) (٥): فقال النبي ﷺ: "صدوق" (٦). والشمس تطلع (٧) كل آخر ليلة … حمراء (يصبح) (٨) لونها يتورد. ⦗٣٢٧⦘ (قال) (٩): فقال النبي ﷺ: "صدق" (١٠).حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امیہ بن ابی صلت کے اشعار میں سے ایک یا دو اشعار کی تصدیق کی ۔ اس نے یوں شعر کہا : ” زحل اور ثور اس کے دائیں پاؤں کے نیچے ہے اور نسر اس کے بائیں پاؤں کے نیچے ہے۔ اور لیث اس کی تاک میں ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس نے سچ کہا۔ دوسرا شعر یہ ہے : سورج رات کے آخری حصے میں اس طرح طلوع ہوتا ہے کہ وہ سرخ ہوتا ہے اور اس کا رنگ گلابی ہونے لگتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس نے سچ کہا۔