مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
الرجل يعطس وحده، ما يقول؟ باب: اس شخص کا بیان جو اکیلا چھینکے تو وہ کیا کہے؟
حدیث نمبر: 27674
٢٧٦٧٤ - حدثنا أبو الأحوص عن حصين (عن) (١) إبراهيم قال: إذا عطس (٢) (وهو) (٣) وحده فليقل: الحمد للَّه رب العالمين، ثم يقول: يرحمنا اللَّه وإياكم، فإنه يشمته من سمعه من خلق اللَّه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب کسی شخص کو چھینک آئے اس حال میں کہ وہ تنہا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ یوں کہے : الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ ۔ پھر یوں کہے : یَرْحَمُنَا اللَّہُ وَإِیَّاکُمْ ۔ اس سے کہ اللہ کی مخلوق میں سے جس نے اس کی چھینک کو سنا ہوگا تو اس نے یرحمک اللہ کہہ کر اس کو دعا دی ہوگی۔
حواشی
(١) في [ط]: (ابن).
(٢) في [ث]: (الرجل).
(٣) سقط من: [جـ].