حدیث نمبر: 27643
٢٧٦٤٣ - حدثنا عبد اللَّه بن المبارك عن (سعيد) (١) بن أبي أيوب عن عطاء بن دينار قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تتخذوا ظهور الدواب كراسي لأحاديثكم، فرب راكب مركوية هي خير منه وأطوع للَّه ﷿ وأكثر ذكرًا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عطاء بن دینار فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اپنے جانوروں کی پشتوں کو اپنی باتوں کے لیے کرسیاں مت بناؤ۔ اس لیے کہ بہت سی سواریاں سوار سے بہتر ہوتی ہیں کہ وہ اللہ کی فرمانبردار بہت زیادہ ذکر کرنے والی ہوتی ہیں۔

حواشی
(١) في [جـ]: (سعد).
(٢) معضل؛ عطاء بن دينار من أتباع التابعين.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27643
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27643، ترقيم محمد عوامة 26486)