حدیث نمبر: 27582
٢٧٥٨٢ - حدثنا محمد بن عبيد عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ[: " (إن عشت) (١) إن شاء اللَّه أن أنهي أمتي أن يسموا نافعًا وأفلح وبركة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر اللہ نے چاہا تو میں عنقریب اپنی امت کو ان ناموں کے رکھنے سے منع کروں گا۔ نافع، افلح، اور برکۃ۔ حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ راوی نے رافع نام ذکر کیا یا نہیں۔ اس لیے کہ جب کوئی آدمی آ کر پوچھتا : کیا برکۃ یہاں ہے ؟ تو گھر والے کہتے ہیں : نہیں۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ط]: (إني عسيت).