مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يكتب إلى الرجل فيبدأ به باب: اس آدمی کا بیان جو کسی آدی کی طرف خط لکھے اور اسی کے نام سے خط کی ابتدا کرے
حدیث نمبر: 27565
٢٧٥٦٥ - حدثنا عباد بن العوام عن إسماعيل المكي عن الحسن والنخعي أنهما لم يريا بأسًا أن يكتب الرجل فيبدأ به.مولانا محمد اویس سرور
اسماعیل مکی فرماتے ہیں کہ حسن بصری اور حضرت نخعی یہ دونوں حضرات اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ ایک آدمی کسی آدمی کو خط لکھے تو اس کے نام سے خط کی ابتدا کرے۔