مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
من كان إذا كتب بدأ بنفسه باب: جب کوئی شخص خط لکھے تو اپنی ذات سے ابتدا کرے
حدیث نمبر: 27559
٢٧٥٥٩ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: كتبت إلى شعبة ببغداد، فبدأت باسمه، فكتب إلي ينهاني.مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاذ بن معاذ فرماتے ہیں کہ میں نے بغداد میں حضرت شعبہ کو خط لکھا اور اپنے نام سے ابتدا کی، تو آپ نے مجھے خط لکھ کر ایسا کرنے سے منع فرمایا اور ذکر کیا کہ حضرت حکم اس کو مکروہ سمجھتے تھے۔