حدیث نمبر: 27524
٢٧٥٢٤ - حدثنا أبو أسامة عن هشام قال: قرأت في رسائل من رسائل النبي ﷺ كلما انقضى امر قال: أما بعد (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسامہ فرماتے ہیں کہ حضرت ہشام نے ارشاد فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خطوط میں سے کچھ خطوط پڑھے جب بھی کوئی بات مکمل ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے : ” اما بعد “۔
حواشی
(١) وجادة صحيح.