حدیث نمبر: 27516
٢٧٥١٦ - حدثنا مروان بن معاوية عن محمد بن سوقة قال: أتيت نعيم بن أبي هند فأخرج إليَّ صحيفة فإذا فيها: من أبي عبيدة بن الجراح ومعاذ بن جبل إلى عمر ⦗٢٨٢⦘ ابن الخطاب: سلام (١) عليك أما بعد: فكتب (إليهما) (٢): من عمر بن الخطاب إلى أبي عبيدة بن الجراح ومعاذ بن جبل: سلام (٣) عليكما أما بعد (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت محمد بن سوقہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت نعیم بن ابی ھند کے پاس آیا تو آپ نے مجھے ایک صحیفہ نکال کر دکھایا اس میں یوں لکھا ہوا تھا۔ ابو عبیدہ بن جراح اور معاذ بن جبل کی جانب سے حضرت عمر بن خطاب کی طرف ۔ آپ پر سلامتی ہو ۔ اما بعد : حمدو صلوۃ کے بعد اور پھر جب حضرت عمر نے ان دونوں کو خط کا جواب لکھا تو وہ یوں تھا۔ عمر بن خطاب کی جانب سے حضرت ابو عبیدہ بن جراح اور حضرت معاذ بن جبل کی طرف، تم دونوں پر سلام ہو، اما بعد۔

حواشی
(١) في [ز]: زيادة (اللَّه).
(٢) في [أ]: (لهما).
(٣) في [ز]: زيادة (اللَّه).
(٤) نعيم لا يروي عن أحد من الصحابة.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأدب / حدیث: 27516
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27516، ترقيم محمد عوامة 26365)