مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 27491
باب: یہودی اور نصرانی کے لیے یوں دعا کی جائے گی
في اليهودي والنصراني يدعى له
حدیث نمبر: 27491
٢٧٤٩١ - حدثنا ابن مبارك عن معمر عن قتادة أن يهوديًا حلب للنبي ﷺ ناقة فقال: "اللهم جمله"، فاسودّ (شعره) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے اونٹنی کا دودھ دوہا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو یوں دعا دی : اے اللہ ! تو اس کو خوبصورت بنا دے، پس اس کے بال سیاہ ہوگئے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (شعر).