مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يدخل منزله ما يقول باب: اس آدمی کا بیان جو گھر میں داخل ہو تو وہ یوں کہے
٢٧٤٨٩ - حدثنا محمد بن عبد (اللَّه) (١) الأسدي قال: حدثنا معقل عن عبد الكريم قال: كان عمر بن عبد العزيز إذا دخل بيتًا قال: بسم اللَّه والحمد للَّه ولا قوة إلا باللَّه (والسلام) (٢) على نبي اللَّه، اللهم افتح لي أبواب رحمتك، وأدخلني مدخل صدق، وأخرجني نحرج صدق، واجعل لي من لدنك سلطانًا نصيرًا، وهب لي من لدنك رحمة، إنك أنت الوهاب، اللهم احفظني من فوقي أن (أختطف) (٣)، ومن تحت رجلي أن يخسف بي (٤)، وعن يميني وعن شمالي من الشيطان الرجيم.حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز جب گھر میں داخل ہوتے تو یہ کلمات کہتے۔ ترجمہ : اللہ کے نام کے ساتھ داخل ہوتا ہیں۔ اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ، نیکی کرنے کی طاقت نہیں ہے مگر اللہ کی مدد سے، اور اللہ کے نیا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلام ہو، اے اللہ ! تو میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے، اور تو مجھے سچائی کی جگہ میں داخل فرما اور مجھے سچائی کی جگہ نکال اور خالص کر دے میرے لیے اپنی جناب سے واضح مدد اور اپنی طرف سے مجھے رحمت عطا فرما، بیشک تو بہت عطا فرمانے والا ہے۔ اے اللہ ! تو اوپر سے میری حفاظت فرما اس بات سے کہ میں اچک لیا جاؤں، اور میری دونوں ٹانگوں کے نیچے سے بھی میری حفاظت فرما اس بات سے کہ میں اس میں دھنس جاؤں، اور میرے دائیں اور بائیں سے بھی حفاظت فرما شیطان مردود سے۔