مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأدب
في الرجل يقال: له كيف أصبحت؟ باب: اس آدمی کا بیان جس سے یوں پوچھا جائے تو نے کیسے صبح کی؟
حدیث نمبر: 27470
٢٧٤٧٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبد اللَّه بن مسلم عن عبد الرحمن بن سابط عن جابر قال: (قلت) (١): (كيف أصبحت، يا رسول اللَّه؟) (٢) قال: "بخير من رجل لم يصبح صائمًا (ولم) (٣) يعد سقيمًا" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے کس حالت میں صبح کی ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : خیر کے ساتھ اس آدمی سے بہتر جس نے صبح نہیں کی روزے دار کی حالت میں اور نہ کسی بیمار کی عیادت کی۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ط]: (يا رسول اللَّه كيف أصبحت).
(٣) في [ح، ط]: (ولا).